پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو کیسے گرفتار کیا؟ مریم نواز نے سب بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ سب سمجھ آرہی ہے بچے نہیں ہیں کھیل جانتے ہیں پتہ تھا یہ سب ہوگا ،ہم آپ کے مقاصد سے آگاہ ہیں
پی ڈی ایم رہنماؤن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فجر کے بعد سوئے تو دروازہ زور زور سے پیٹا گیا، میں نے سوچا کوئی کنسٹرکشن ہو گی ،اسکی آواز ہے،کچھ دیر بعد دوبارہ دروازہ پیٹا گیا، میں نے کیپٹن ر صفدر کو کہا کہ دروزاہ کھولیں وہ باہر گئے تو پولیس کھڑی تھی اور انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو لینے آئے ہیں، صفدر نے کہا مجھے کپڑے پہننے دیں۔ وہ کمرے میں آئے تو پیچھے پولیس آگئی۔ صفدر نے کیا اندر مت آئیے میری اہلیہ ہیں۔ لیکن وہ اندر آگئے
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم قیادت نے کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری پرتشویش کا اظہارکیا،بلاول بھٹو نے فون کر کے سخت غم و غصے اور شرمندگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ ہماری مہمان ہیں ہماری بہن ہیں ہم اس واقعے کا تصور بھی نہیں کر سکتے .ایک لمحے کو بھی نہیں لگا کہ یہ سندھ حکومت کی کاروائی ہے ، سب سمجھ آرہی ہے بچے نہیں ہیں کھیل جانتے ہیں پتہ تھا یہ سب ہوگا ۔ کتنی قابل ترس ذھنیت ہے
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے مقاصد سے آگاہ ہیں۔قائداعظم کے مزار پر قائداعظم کے ہی فرمودات دہرائے تو وہ جرم ہو گیا میں اچھی طرح سے جانتی ہوں ووٹ کو، عزت دو کے نعرے سے کس کو اعتراض ہے۔ وہاں مریم نواز زندہ آباد کے نعرے نہیں لگے، ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگے۔ قائد اعظم کا بھی یہی بیانیہ تھا۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کیخلاف پرچہ درج کرانے والا مدعی خود دہشتگردی مقدمات کا مفرور ہے؛یہ جو نامعلوم ہیں ہمیں معلوم ہیں اگر آپ خلائی مخلوق سے زمینی مخلوق بن گئے ہیں تو ہم آپکے چہرے پہنچاتے ہیں،کیپٹن صفدر کو دھمکیاں بہت دیر سے آرہی تھیں اور بہت اوپر سے آرہی تھیں،محترمہ فاطمہ جناح کا نعرہ لگانے سے کس کو تکلیف ہوتی ہے سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں ، نا معلوم افراد کا سب کو معلوم ہے ، آپ کو سمجھ نہیں آتی کہ وقت تبدیل ہو چکا ہے سارے پرچے جو اپ غداری کے درج کراتے ہیں وہ سب ایک جیسے کیوں ہوتے ہیں؟میرے رشتوں کے زریعے بلیک میل کرنے سے بہتر ہے کہ میں یہاں بیٹھی ہوں آو اور مجھے گرفتار کر لو
مریم نواز نے کہا کہ وقاص احمد خان ایف آئی آر کا مدعی ہے جو دہشت گردی کا مفرور ہے ، مدعی سارے ایک جیسے کیوں ہوتے ہیں ؟ مریم نواز کے جملے پہ مولانا فضل الرحمان بولے کہ جلدی میں ایسے ہی مدعی ہوتے ہیں
مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا
مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا
پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟
مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا
شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟
میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ
کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار
مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی
لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت پیش کردیا گیا،وفاقی وکلا نے عدالت میں بڑی استدعا کر دی
واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.
کیپٹن ر صفدر کو اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا،معافی مانگی جائے،مولانا فضل الرحمان