پولیو ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کیساتھ زیادتی

0
35

پشاور میں پولیو ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کیساتھ زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے

کوہستان او ر مانسہرہ سے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کیلئے بلایا گیا ہے ،اہلکارمختلف تھانوں میں رہائش پذیر ہیں ، بعض نے ہوٹلوں میں رہائش اختیار کر رکھی ہے ،پانچ ہزار کمرے کا کرایہ دینے والے اہلکاراپنا خوراک بھی خود کرنے پر مجبور ہیں ، پولیو ڈیوٹی کیلئے آنے والے دیگر اضلاع کے پولیس اہلکار خوار ، چوبیس گھنٹے ڈیوٹی بھی دے رہے ہیں، مسلسل ڈیوٹی اوررقم خرچ کرنے کے باعث بعض اہلکار ذہنی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں ، محکمہ پولیس پولیو کی سیکورٹی کیلئے رقم تو لیتی ہے مگر نچلے سطح پر کام کرنے والے اہلکاروں کو نہیں ملتی ،ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں نے وزیراعلی خیبر پختونخوا، چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا کہ پولیو کیلئے بلایاہے کیا ہم انسان نہیں ، اخراجات کہاں سے پوری کریں ،

@MumtaazAwan

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے دیں اہم ہدایات

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ پولیو ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر حملے بھی ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔ پاکستان میں پولیو کے بڑھتے کیسز کے سبب ملک کو پولیو کے خاتمے میں مشکلات کاسامنا ہے

Leave a reply