وزیراعلیٰ کے سر کی قیمت 11 لاکھر مقرر ، ملزم کو گرفتار کرنے آئی پولیس پارٹی پر تشدد

0
39

وزیراعلیٰ کے سر کی قیمت 11 لاکھر مقرر ، ملزم کو گرفتار کرنے آئی پولیس پارٹی پر تشدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے رہنما نے وزیراعلیٰ کے سر کی قیمت 11 لاکھ مقرر کر دی

پولیس حکومتی جماعت کے رہنما کو گرفتار کرنے پہنچی تو پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ بھارت کا ہے جہاں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے سر کی قیمت 11 لاکھ کسی اور نے نہیں بلکہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے لیڈر نے ہی وزیراعلیٰ کے سر کی قیمت مقرر کی جس کے بعد بنگال پولیس بی جے پی کارکن کو گرفتارکرنے پہنچی تو حکومتی جماعت کے لیڈر نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کروایا، پولیس جب علی گڑھ میں اسکی رہائش پر پہنچی تو سول کپڑوں میں اہلکار بھی ساتھ تھے، رہائشگاہ پر موجود بی جے پی رہنما کے حامیوں نے پولیس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں واپس بھیج دیا، اس دوران پولیس افسر اور مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور وہان سے پولیس اہلکاروں کو بحفاظت واپس نکالا

بی جے پی کے رہنما نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس بغیر کسی وارنٹ کے ہمارے گھر میں گھسی جس کی وجہ سے ہمارے حامی مشتعل ہو گئے اور انکو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کو اختیار نہیں کہ وہ ایسے کسی کے گھر میں گھسے، ہم تحقیقات کروائیں گے کہ یہ پولیس اہلکار کس کے کہنے پر آئے تھے

@MumtaazAwan

بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

ممبئی بم دھماکوں کے ملزم ،داؤد ابراہیم کے ساتھی یوسف میمن کی جیل میں ہوئی موت

داؤد ابراہیم کا بھارت میں پھر چرچا، بھارت سرکار نے بڑا قدم اٹھا لیا

داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

دہلی سے مسلم نوجوان گرفتار،داؤد ابراہیم سے تعلق،پاکستان سے تربیت لی، دہلی پولیس کا دعویٰ

دوسری جانب بنگال پولیس کے اہلکاروں پر تشدد کے حوالہ سے علی گڑھ کے ایم ایل سی مانویندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہمارے کارکن یوگیش کے گھر پر چھاپہ مارا اور کسی کو کچھ نہیں بتایا گیا، مغربی بنگال سے پولیس اہلکار سول کپڑوں میں آئے تھے اس دوران خواتین کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی اور انکا استحصال کیا گیا ، مقامی پولیس سرکل افسر محسن خان کا کہنا تھا کہ دوسری ریاست کی پولیس سے وابستہ کچھ لوگ یہاں آئے تھے ہم تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد مزید کاروائی کریں گے

واضح رہے کہ چار برس قبل 2017 میں علی گڑھ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سر قلم کرنیوالے کو 11 لاکھ انعام دینے کا اعلان کیا گیا تھا اس واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا، اور اس کے بعد پولیس مسلسل ملزم کو گرفتار کرنے کی کوش کر رہی تھی تا ہم اسے مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

Leave a reply