ٹھٹھہ : الیکشن کمیشن کاکمال ،گونگے بہرے ملازم کو پولنگ آفیسر تعینات کر دیا۔

ٹھٹھہ باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) الیکشن کمیشن کاکمال ،گونگے بہرے ملازم کو پولنگ آفیسر تعینات کر دیا۔
تفصیل کے مطابق مقامی الیکشن کمیشن نے خانہ پوری کرتے ہوئے معذور کوٹہ پر بھرتی ہونے والے گونگے بہرے ملازم کو پولنگ آفیسر تعینات کر دیا۔ ٹھٹھہ میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر ٹھٹھہ محمد الرحیم سومرو کی جانب سے محکمہ صحت کے ملازم ذوالفقار علی واریو کو گورنمنٹ پرائمری سکول عثمان ہیجب میں پولنگ آفیسر مقرر کر دیا ہے، جو کہ وہ بول یا پڑھ نہیں سکتا، جو معذور کوٹہ پر بھرتی ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ پولنگ آفیسر کا کام فہرست دیکھ کر ووٹ ڈالنے والے ووٹر کا نام پکارتا ہے لیکن انتظامیہ نے گونگے بہرے شخص کو تعینات کر دیا ہے، جس پر عوام نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply