بدھ، 4 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودی عرب کےساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے، وزیر خزانہ

aourangzeb

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کےساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے۔


وزیر خزانہ اورنگ زیب نے بتایا کہ سعودی عرب کےقرض کا معاملہ مناسب وقت تک کے لیے مؤخر ہوگیا ہے۔سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ بھی ہوئی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کےساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‘۔


محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سےمزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس 3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے۔ اورنگ زیب نے بتایا کہ ہم نے ہرسال تقریباً ڈیڑھ ارب یورو بانڈ کی پیمنٹ کرنی ہے، ہماری کوشش ہے کہ یورو بانڈ کی پیمنٹ کے لیے کوئی بھی انتظامیہ ہواس کو مشکل پیش نہ آئے۔

اورنگزیب نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ سے اگلی قسط کی منظوری دسمبر میں ہونے کا امکان ہے۔