بدھ، 4 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر


بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق دائر اپیلوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں رہنماؤں کی اپیلیں سماعت کے لیے 10 نومبر کو مقرر کر دی ہیں، جن پر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔


اس قانونی پیش رفت کو سیاسی اور عدالتی حلقوں میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جہاں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے کیس کے حوالے سے عدلیہ سے ریلیف کی استدعا کی گئی ہے۔