میرا نام ڈاکٹر عمیر چوہدری ہے لیکن ادب کی دنیا میں لوگ مجھے ( شہزادہ عمیر ) کے نام سے جانتے ہیں۔ میں جانوروں کی طب کے شعبے سے منسلک ہوں .
میرا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع رحیم یار خان کے ایک قدیم گاؤں اور روایتی خاندان سے ہے۔
پڑھنے اور لکھنے کا شوق و ذوق پچپن سے ہی پال رکھا ہے؛ ہمیشہ تاریخ اور شاعری کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھا۔ اگر بات کی جائے میرے لکھنے کے سفر کی تو یہ پچھلے چار سالوں سے جاری ہے۔بعض اوقات انسان کی زندگی میں ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ وہ اپنے جذبات اور اردگرد کے حالات کو قلم بند کرنے لگتا ہے۔
میں اب تک مختلف ملکی اور غیر ملکی انتھالوجی کتابوں میں بطورِ لکھاری لکھ چکا ہوں اور بہت سے مقابلوں میں بھی انعام اپنے نام کئے ہیں۔
میرا زیادہ تر وقت افسانہ نگاری میں بیت جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈرامہ، فکشن، ناول نگاری ، قول ، کہانی اور شاعری لکھنے کی بھی مہارت رکھتا ہوں۔
مزید یہ کہ پرندوں اور پھولوں سے باتیں کرنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے .





