جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیس، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سےزائد قید کی سزا

Jail-Prison

برطانیہ کے علاقے  ویسٹ یارکشائر میں منشیات اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا سنا دی گئی۔

پولیس کی جانب سے ویسٹ یارکشائر میں منشیات اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں بریڈفورڈ میں قائم گینگ کے 11 مرد اور ایک خاتون کو 100 سال سے زائد قید کی سزا سنائی گئیں-


 پولیس کے مطابق منظم گروہ یارکشائر، ہمبرگ اور دیگر علاقوں میں کلاس اے منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا، تحقیقات میں 135 کلوگرام سے زائد منشیات کی فراہمی کا انکشاف ہوا، منشیات کی غیرقانونی تجارت سے حاصل رقم کی منی لانڈرنگ بھی کی جاتی رہی۔

پولیس کے مطابق تمام 12 ملزمان بریڈفورڈ کراؤن کورٹ میں پیش ہوئے، جنہیں مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔