میانوالی، بغیر حجاب گھر سے باہر نکلنے پر ملزم نے 13 سالہ چچا زاد بہن کو قتل کردیا

مصنف:
میانوالی میں بغیر حجاب گھر سے نکلنے پر ملزم نے چچا زاد بہن کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کی گئی لڑکی کی عمر 13سال ہے، لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ صدر میں لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، والد مدعی مقدمہ ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بیٹی کے ہمراہ سودا سلف خریدنے گیا تھا، ملزم نے قتل سے پہلے روک کر کہا، بغیر حجاب نکلتی ہو، آج مزہ چکھاتا ہوں۔
والدنے بیان دیا کہ بغیر حجاب نکلنے پر ملزم چچا زاد بھائی نے میرے سامنے بیٹی پر پستول سے 7 فائر کیے
مزید پڑھیں





