جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی 15 افسران کا تبادلہ

Research

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی صوبے میں بڑے پیمانے پر انتظامی اور پولیس افسروں کے تبادلے کر دیے ہیں-


خیبر پختونخوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسران کا تبادلہ کر دیا گیا، جنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے,اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے علیحدہ علیحدہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کو او ایس ڈی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو خیبرپختونخوا کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق گریڈ 21 کے اکرام اللہ اور عنبر علی خان، گریڈ 20 کے شاہد اللہ اور سہیل خان، جبکہ گریڈ 19 کے شاہ فہد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


اسی طرح گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) زبیر خان، گریڈ 19 کے کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال، گریڈ 18 کے وقار علی اور کیپٹن (ر) ثنا اللہ خان کو بھی خیبر پختونخوا سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق گریڈ 18 کے محمد احتشام الحق اور محمد فہیم، گریڈ 19 کے محمد عثمان، کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم اور شفیع اللہ خان کو بھی تبادلے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔