بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 اہلکار شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاہے تاہم پاک فوج کے میجر عمر منہاس ناصر سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کولپور،کارداگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں کی گئیں جس دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونےوالوں دہشتگردوں میں ایک خودکش بمبار بھی شامل ہے۔
فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے گشت پر مامور فوجی گاڑیوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جس دوران چکوال کے رہائشی میجر عمر منہاس ناصر اور کوٹلی ستیاں کے حوالدار عدنان خان شہید ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف بھرپورآپریشنزجاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں،دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئےآپریشنز جاری رہیں گے،ان علاقوں میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں




