میر رضا قتل کیس، سابق ایس ایچ او گلستان جوہر نوکری سے برخاست

میر رضا کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر تھانہ کامران قریشی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کے مطابق میر رضا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کامران قریشی پر الزامات عائد کیے گئے تھے، سابق ایس ایچ او پر میر رضا کی لاش ملنے کے مقام کو محفوظ نہ بنانے کا الزام تھا۔
واضح رہے کہ نوجوان کاروباری شخصیت میر رضا علی کی لاش 29 جولائی کو گلستان جوہر سے ملی تھی، ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی قرار دیئے جانے پر شکوک و شبہات سامنے آنے کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا تھا۔
اکتوبر 2026ء میں سامنے آنے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں میر رضا کی موت کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں ابتدائی پولیس تفتیش میں پیشہ ورانہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں




