ہیکرز کا ایک نہایت موثر طریقہ واردات،تحریر:کنیز سسیلیا منظور
نقطہ نظر
کچھ دن پہلے دوپہر کو مجھے ایک کال آئی۔کہ میم میں پوسٹ افس سے پوسٹ ماسٹر فلاں فلاں بات کر رہا ہوں۔اپ کا پارسل آیا ہے۔جس کی ٹریکینگ آئ ڈی یہ ہے۔ایک گھنٹے بعد ہمارا رائیڈر محمد ذیشان جس کا فون نمبر یہ ہے وہ اپ کو کال کرے گا ۔اور اس نے مجھے یہ بھی کہا کہ یہ ڈاک نمبر ہے ۔وہ آپ سے پوچھے گا اور اپ کو پارسل دے دے گا ۔یعنی کہ بالکل پوسٹ افس والوں کا طریقہ کار اور زبان استعمال کی ۔میں نے پوچھا کہ پارسل ہے کیا ہے اور کس نے بھیجا ہے تو اس نے کہا جب اپ مجھے ڈاک نمبر بتائیں گی تو ہی میں دوسرے پارسلز میں سے دیکھ کر نکالوں گا۔
ایک ڈیڑھ گھنٹے بعد کال آئی کہ میم اپ کا ہارسل پہنچانا ہے آپ ڈاک نمبر بتا دیں۔میں نے جیسے ہی وہ نمبر بتایا میرا واٹس ایپ بند ہوگیا ۔اور ہیکر نے اپنی کاروائی شروع کردی۔مجھے بھانجے نے مشورہ دیا کہ اپ اپنا واٹس ایپ ڈیلیٹ کرکے فورا انسٹال کرو ۔تو واٹس ایپ ریکور ہو جائے گا ۔اس کی کوشش کی تو ہیکر نے اسے کچھ ایسا بلرر کر دیا تھا کہ کہ وہ بارہ گھنٹے سے پہلے دوبارہ انسٹال نہیں ہو سکتا تھا ۔ کچھ لوگوں سے پتہ چلا بعض اوقات کئ کئ دن تک واٹس ایپ بند رہتا ہے۔
اپ شاید ہی اندازہ لگا سکیں کہ میری کیا حالت ہوئی ہو گی ۔ ایک دم گھبراہٹ اور بی پی ہائی کہ پتہ نہیں کتنا نقصان اٹھانا پڑے۔سونے پہ سہاگہ کہ رشتے داروں اور جاننے والوں کے میرے نمبر پہ, شوہر کے نمبر پہ کالز آ رہی تھیں کہ ہمیں اپ کے نمبر سے پیسوں کے لئے میسجز آ رہے ہیں۔اس پہ وہ ساتھ ساتھ ہمدردی میں دوسروں کے ساتھ ہونے والے ایسے واقعات کی تفصیلات بھی بتا رہے تھے ۔کہ ہمارے فلاں جاننے والے پہ رات بھر میں لاکھوں کا قرضہ چڑھ گیا جو کہ ہیکر نے ان کے نمبر سے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں سے منگوا لئے تھے ۔خیر خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہےکہ ایک آئ ٹی ایکسپرٹ نے مدد کی۔ اور اس نے تین گھنٹوں کے اندر اندر واٹس ایپ ریکور کرا لیا۔ لیکن مجھے انتہائی افسوس اس بات کا ہے کہ ایک ہمدرد بھائی نے میرے نمبرسے آئے ہوئے بڑی منتوں والے میسجز دیکھ کر 35 ہزار بھیج دئے ۔کہ آپی نے پہلی بار ریکوسٹ کہ ہے ۔پتہ نہیں انہیں کتنی شدید ضرورت ہے۔ اور اس نے مجھے بھی میسج کیا کہ اپی میں نے اس نمبر پہ اتنے پیسے بھیج دئے ہیں۔اور ساتھ لکھا کہ میں نے اپ کا واٹس ایپ ہیک ہونے والا میسج پیسے بھیجنے کے بعد دیکھا تھا۔خدا اس بھائ کو زندگی صحت سلامتی اور ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائےکہ دنیا میں ایسے انسان دوست اور ہمدرد لوگ بھی ہیں۔
مجھے ہیک ہونے کا فورا بیٹے نے بتا دیا تھا اور میں نے فیسبک پہ چار پانچ میسج بھی بھیج دئیے کہ میرا واٹس ایپ نمبر کسی نے ہیک کرلیا ہے۔
آپ سب سے بس یہ التماس ہے کہ آئ ٹی کے اس دور میں جب ہم سمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں تو جب کسی ایسے نمبر سے کال آئے جو آپ کے پاس پہلے سے موجود نہیں۔جسے اپ نہیں جانتے تو خدارا بنا تصدیق کئے کبھی بھی کسی کی بات کا یقین نہ کریں۔نہ کوئی بینک سے متعلق تفصیلات بتائیں نہ ہی پوسٹ افس کی کسی کال پہ ان کا بھیجا گیا نمبر ہرگز ہرگز نہ بتائیں۔اس بندے نے جو کوڈ مجھے بھیجا تھا اسے ڈاک کا نمبر کہا تھا جبکہ وہ واٹس ایپ کا 6 ڈیجیٹز کا کوڈ OTP تھا ۔لیکن اس کے اوپر انگریزی میں "واٹس ایپ کوڈ" کی بجائے یہ الفاظ عربی زبان میں لکھے ہوئے تھے ۔کہ کوئ فورا پہچان نہ سکے۔
تو برائے کرم نقالوں اور ڈیجیٹل فراڈیوں سے ہوشیار رہیں ۔محفوظ رہیں۔۔
دعاوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ۔
مزید پڑھیں





