اتوار، 25 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ٹرمپ نے ایسی غیر ضروری جنگ شروع کی جس کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا تھا,اوباما


سابق امریکی صدر اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا لیکن ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے۔


خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اوباما نے امریکی ریاست اوہائیو میں ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ صدر نے متعدد غلط فیصلے کیے جن میں سب سے اہم غیر ضروری جنگ شروع کرنے کا فیصلہ تھا, ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسی غیر ضروری جنگ شروع کی جس کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا تھا۔


سابق صدر اوباما نے ٹرمپ انتطامیہ کو بدترین نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر فتح کے اعلان کے 7 ماہ بعد ہمارے اتحادیوں اور فوجی اڈوں پر حملے ہوئے، امریکی ہلاک و زخمی ہوئے، ہمارے میزائلوں کے ذخائر ختم ہو چکے ہیں۔


سابق صدر اوباما نے کہا کہ اب ایران کو آبنائے ہرمز پر ویٹو پاور حاصل ہے، اسی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں,ایران جنگ کے معاشی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ اشیا کی قیمتو ں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یہی جنگ ہے۔


اوباما نے کہا کہ ان کے دورِ صدارت میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا گیا تھا، جس کے ذریعے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے میزائل چلانے کے بجائے سفارت کاری کا راستہ اپنایا گیا تھا۔


اوباما نے یہ تنقید ایسے وقت کی ہے جب امریکا میں 3 نومبر کو وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں اور وہ ڈیموکریٹک امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔