اتوار، 25 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حوثیوں کا مکہ اور مدینہ پر میزائل حملہ، ملبہ مسجد الحرام سے چند کلو میٹر دور گرا, سعودی سول ڈیفنس

iran

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے مکہ اور مدینہ کے علاقوں کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


سعودی حکام کے مطابق تباہ شدہ میزائلوں کا ملبہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام سے تقریباً 20 کلومیٹر دور وادی المغمس سمیت مختلف مقامات پر گرا۔


محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ مکہ اور مدینہ کے علاقوں میں شہری دفاع نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے نمٹنے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔


سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائلوں کا ملبہ طائف کی وادی جلیل، جدہ کے النزہ محلے اور رابغ کے مستورہ مرکزمیں بھی گرا حکام کی جانب سےان واقعات میں ممکنہ جانی یز مالی نقصان سے متعلق تفصیلا ت فراہم نہیں کی گئیں۔


دوسری جانب حوثیوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے،میزائلوں اور ڈرون کو تباہ کیے جانے کے واقعے سے متعلق سعودی حکام کے بیان اور حوثیوں کےمؤقف میں اختلاف سامنے آیا ہے، تاہم فراہم کردہ معلومات میں حملوں کے ہدف اور ان سے ہونے والے ممکنہ نقصان کی مزید تفصیلات موجود نہیں ہیں۔