ڈیرہ اسماعیل خان :فتنہ الخواج نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکڑا دی

ڈیرہ اسماعیل خان کے بندکورائی پولیس اسٹیشن پر فتنہ الخواج کا حملہ۔ بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکڑا دی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں بندکورائی پولیس سٹیشن پر دہشتگردوں نے بارودی پک اپ گاڑی تھانے کے گیٹ سے ٹکرا دی، زوردار دھماکہ ہوا, تھا نے کا گیٹ اور دیوار منہدم ہوگئی، قریبی مسجد شہید اور گھروں کو نقصان پہنچا,لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور اندر داخل نہ ہو سکے اور فرار ہو گئے,تھانے کا تمام عملہ محفوظ رہا,پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب صوابی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں پولیس چوکی منصوری کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی،فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار سمیت لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں





