غزہ :اسرائیل کی ناصر میڈیکل کمپلیکس پر بمباری ،5 فلسطینی شہید، 30 زخمی

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں، جنوبی شہر خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے سرجری ڈیپارٹمنٹ پر فضائی حملے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور 30 زخمی ہوگئے۔
رائٹرز کے مطابق شہید ہونے والوں میں سرجن رزاق ابو شیرہ بھی شامل ہیں اسرائیلی حملے سے طبی مرکز کو بھی شدید نقصان پہنچاغزہ کی سول ڈیفنس کے ترجمان محمود باسل نے حملے اور جانی نقصان کی تصدیق کی ہے،جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فوری طور پر اس واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہم پوری رات کہیں آ جا نہیں سکے کیونکہ اسرائیلی قابض افواج نے ناصر میڈیکل ہسپتال پر بمباری کی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی مدد کے لیے ہنگامی اپیل کرتے ہوئے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ خیمے اور امدادی سامان فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مزید پڑھیں





