جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونیوالے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے، چینی سفارتخانہ


پاکستانی خلا باز چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے۔


جیسے جیسے چین اور پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ایک نئے باب میں داخل ہو رہے ہیں, ترجمان چینی سفارتخانے کےمطابق چینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی خلا باز کی چین کے خلائی جہاز میں شمو لیت ہوگی، یہ چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں چینی اور غیر ملکی خلا بازوں کا پہلا مشترکہ خلائی مشن ہوگا۔


https://x.com/CathayPak/status/2120463440661914088?a=-jPqtbtUVw8FfBHyaDY&s=20


چینی سفارتخانے کے مطابق نسلوں پر محیط دوستی سے لے کر خلا میں مشترکہ خوابوں تک، یہ تاریخی مشن ہمارے دونوں عوام کو مزید قریب لائے گا یہ تاریخی مشن پاکستان اور چین کی نسل در نسل قائم دوستی کو مزید مضبوط بنائے گا، نوجوان نسل کے لیے نئی تحریک اور سائنسی میدان میں آگے بڑھنے کے نئے مواقع پیدا کرے گا دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے دوستی کے 75 سال۔ ایک مشترکہ سفر۔ ستاروں کے درمیان ایک مستقبل۔


چینی سفارت خانے نے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تصاویر بھی جاری کردیں۔