بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور سمرین کور نے منگنی کر لی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے اپنی گرل فرینڈ اور اداکارہ سمرین کور سے منگنی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشدیپ سنگھ نے 11 نومبر کو نیوزی لینڈ میں سمرین کور کو شادی کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا اس خوشگوار موقع کی تصاویر سمرین کور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں ارشدیپ کو انہیں پروپوز کرتے اور بعد ازاں دونوں کو خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سمرین کور کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔ وہ فلموں میں اداکاری کے علاوہ معروف گلوکاروں جوبن نوٹیال بادشاہ اور گرو رندھاوا کے میوز ک ویڈیوز میں بھی کام کر چکی ہیں ارشدیپ سنگھ اور سمرین کور کے تعلقات کے حوالے سے پہلی مرتبہ آئی پی ایل 2026 کے دوران چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں جب سمرین کو پنجاب کنگز کی ٹیم بس میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا,منگنی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں





