جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور:سیمنٹ سے لدے ٹریلر نےسگنل پر کھڑی گاڑی کو کچل دیا،میاں ،بیوی اور بیٹا جاں بحق

rescue 1122 ambulance

لاہور میں سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر کی ٹکر سے گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔


 لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں ٹریفک سگنل پر کھڑی کار 22 ویلر ٹرالر تلے کچلی گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹا جان کی بازی ہار گئے،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں کار کو ٹرالر کے نیچے سے نکالنے کے لیے کرین اور دوسرے ٹرالر کی مدد حاصل کی گئی۔


پولیس کے مطابق یہ خوفناک ٹریفک حادثہ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں  علامہ اقبال روڈ پر اس وقت پیش آیا جب سگنل پر کھڑی گاڑی کو سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹریلر نے ٹکر مار دی، گاڑی میں میاں بیوی اور ایک بیٹا موجود تھے،پہلے ٹریلر کے نیچے دبی گاڑی کو نکالا گیا اور  پھر گاڑی کو کاٹ کر لاشوں کو ریسکیو کیا گیا تاہم ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


جاں بحق افراد کی شناخت محمد عاصم، ہما عاصم اور طلحہ عاصم کے نام سے ہوئی، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شاہ جمال اچھرہ سے تھا، حادثے کا مقدمہ بیٹے محمد بن عاصم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔


ایف آئی آر کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔