Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جہلم: بچوں کو نہر میں پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

new born baby deadbody

جہلم میں اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینکنے والا زیرِ حراست ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔


قاضی چک کے قریب بچوں کو نہر میں پھینکنے والے ملزم کو پولیس تفتیش کے لیے لے جا رہی تھی کہ جی ٹی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی، حملہ آور مبینہ طور پر زیرِ حراست ملزم کو چھڑانے کی کوشش کر رہے تھے،تاہم  فائرنگ کے تبادلے کے دور ان ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم تو ڑ گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک گولی پولیس کانسٹیبل کی بلٹ پروف جیکٹ جبکہ دوسری پولیس موبائل پر لگی، تاہم اہلکار محفوظ رہے،ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


پولیس کے مطابق ملزم نے منگل کی رات اپنے 3 بچوں کو منگلا نہر میں پھینکنے کے بعد خود گرفتاری دی تھی۔ واقعے کے بعد نہر سے 2 بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک بچے کی تلاش تاحال جاری ہے۔



رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL