احتجاجی مظاہرے میں شرکت، اداکار عمران خان کو بھارت چھوڑنےکاحکم

بالی وڈ اداکار عمران خان کو بھارتی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مظاہرے میں شرکت پر ملک چھوڑنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے عامر خان کے بھانجے اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا نوٹس جاری کیا ہے،عمران خان نے مظاہرے میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، احتجاجی مظاہرے میں شرکت پر ممبئی پولیس نے عمران خان کو حراست میں لے لیا تھا۔
پولیس کے مطابق عمران خان بھارتی شہری نہیں لہٰذا احتجاج میں شرکت پر امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے، عمران خان بھارتی نہیں امریکی شہری ہیں، ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا کا کارڈ ہے۔
واضح رہے کہ 43 سالہ عمران خان کو 10 اکتوبرکے دن کرانتی میدان ممبئی سے پولیس نے حراست میں لیا تھا تو انہوں نے پولیس وین سے ایک سیلفی شیئر کی، جس پر طنزیہ کیپشن درج تھا ’میں ڈرائیو پر جا رہا ہوںل ممبئی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 10 اکتوبر کے احتجاج کی باضا بطہ اجازت نہیں لی گئی تھی، دوسری طرف ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ ممبئی میں صرف آزاد میدان ہی میں احتجاج کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں



