بدھ، 28 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

عروب جتوئی نامناسب ملبوسات بنانے والے فیشن ڈیزائنرز پر برس پڑیں

Arobe Jatoyi

معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے فیشن ڈیزائنرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملبوسات تیار کرتے وقت عام لوگوں کی پسند کو مدنظر رکھیں۔


عروب جتوئی کا کہنا تھا کہ فیشن ڈیزائنرز یہ سمجھتے ہیں کہ لباس جتنا زیادہ جسم کو نمایاں کرے گا وہ اتنا ہی زیادہ خوبصورت اور پُرکشش ہوگا، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے,انہوں نے کہا کہ عوام کی 90 فیصد اکثریت ایسے لباس نہیں پہنتی جو جسم کو نمایاں کریں اس لیے فیشن ڈیزائنرز کو ایسے ملبوسات کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے جو آرام دہ اور روزمرہ استعمال کے لیے موزوں ہوں۔


انہوں نے کہا کہ فیشن انڈسٹری کو صرف جدید رجحانات تک محدود رہنے کے بجائے عام لوگوں کی ترجیحات اور طرزِ زندگی کو بھی اہمیت دینی چاہیے تاکہ ایسے ملبوسات متعارف کرائے جاسکیں جو پہننے میں سہل ہونے کے ساتھ لوگوں کی پسند کے مطابق بھی ہوں۔


عروب جتوئی کے اس بیان نے فیشن انڈسٹری میں ملبوسات کے انتخاب، عوامی ترجیحات اور جدید فیشن کے رجحانات سے متعلق بحث کو جنم دیا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ عروب بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں آج کل ایسے ملبوسات کو فیشن کا نام دے دیا جاتا ہے۔