مصنوعی ذہانت ملازمتیں ختم نہیں کرےگی بلکہ ان کی نوعیت تبدیل ہوگی،شزا فاطمہ

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت ملازمتیں ختم نہیں کرےگی بلکہ ان کی نوعیت تبدیل ہوگی، دنیا اور معاشرے میں تبدیلی روکنا ممکن نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ اس تبدیلی کی قیادت کون کرے گا۔
اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئےشزا فاطمہ نے کہا کہ ہر کلک اور ہر اسکرول کے ذریعے ہماری سوچ اور حقیقت تشکیل دی جا رہی ہے پاکستان کی دو تہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ایسے میں ہماری سماجی شناخت بھی داؤ پر لگی ہے،
وزیر مملکت کے مطابق مصنوعی ذہانت 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر کی عالمی معیشت بن جائے گی اور دنیا بھر میں قریباً 40 فیصد روزگار کے شعبے کو متاثر کرے گی، دنیا کے 118 ممالک میں سے بیشتر مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس کے بڑے اقدامات کا حصہ نہیں، جبکہ عالمی پالیسی سازی پرصرف سات ترقی یافتہ ممالک کا کنٹرول ہےمصنوعی ذہانت ملازمتیں ختم نہیں کرےگی بلکہ ان کی نوعیت تبدیل ہوگی مصنو عی ذہانت استعمال کرنے والا فرد یکساں مہارت رکھنےوالےدوسرے شخص کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ پیداواری صلاحیت حاصل کر سکتا ہے مستقبل میں روزگار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے نئی ڈیجیٹل مہارتوں کا حصول ناگزیر ہوچکا ہے۔
شزا فاطمہ نے بتایا کہ پاکستان میں گزشتہ اڑھائی سال کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 60 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال میں 2 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ملک میں انٹرنیٹ کی مجموعی لائیو صلاحیت قریباً 7 ٹیرا بائٹس ہے اور 2 نئی انٹرنیٹ کیبلز بھی شامل کی گئی ہیں،پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اسپیکٹرم نیلامی میں 480 میگاہرٹز اسپیکٹرم نیلام کیا گیا، جس کے بعد اسپیکٹرم کی دستیابی 274 میگاہرٹز سے بڑھ کر 750 میگاہرٹز سے تجاوز کرگئی
وزیر مملکت کے مطابق پاکستان میں فائیو جی سروس متعارف کرا دی گئی ہے اور قریباً 18 لاکھ صارفین اس کی سبسکرپشن حاصل کرچکے ہیں، ملک میں فائبر آپٹک نیٹ ورک کی توسیع پر تیزی سے کام جاری ہے اور فائبر آپٹک کی رسائی تین ملین سے بڑھ کر چھ ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ 2 سال کے دوران ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع میں نمایاں پیشرفت کی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف ذا تی طور پر ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن پر توجہ دے رہے ہیں۔



