ایمان مزاری کیس:سزا کے بعد معاملہ غیر موثر ہو چکا ہے,عدالت کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے ایمان مزاری کی درخواست کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے کی ہدایت سے متعلق سماعت کی-
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت ایمان مزاری کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ ان کی نظرثانی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سزا کے بعد معاملہ غیر موثر ہو چکا ہے،وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ہماری رویژن اسلام اباد ہائیکورٹ میں پنڈنگ ہے-
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ جب معاملہ غیر مؤثر ہوچکا ہے تو سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کو کیسے ہدایات دے سکتی ہے؟وکیل فیصل صدیقی نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ان کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا جائزہ لے سکتی ہے اور درخواست پر عائد اعتراضات بھی سن سکتی ہے۔
دوسری جانب ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا ست گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری آبدیدہ ہو گئیں کہا کہ کہ ریاست بتا دے کہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کو ساری عمر قید میں رکھنا ہے یا سزائے موت دینی ہے،ہمارے وکلا کیسز کی پیروی کر رہے ہیں لیکن انصاف نہیں مل رہا،میری بیٹی اور داماد وزیراعظم یا جسٹس آصف کے بچے نہیں ہیں کہ ان کو فوری انصاف مل جائے-



