بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

امریکی جیل میں قید وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو قرآن مجید کا مطالعہ کرنے لگے


وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو، جو اس وقت نیویارک کے بروکلن میں قید ہیں، اپنا زیادہ تر وقت قرآن مجید، بائبل اور فلسفے کی کتابوں کے مطالعے میں گزار رہے ہیں-


 امریکی میڈیا کے مطابق مادورو اپنا بیشتر وقت اب مذہبی کتب کے مطالعے میں صرف کر رہے ہیں اور وہ باقاعدگی سے قرآن مجید اور بائبل کا مطالعہ کر رہے ہیں، اس دوران انہوں نے جیل میں ایک پادری سے بھی ملاقات کی ہے۔


رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قید کے دوران نکولس مادورو کے وزن میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کی بنیادی وجہ جیل میں فراہم کیے جانے والے غیر معیاری اور نامناسب کھانے کو قرار دیا جا رہا ہے۔


امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ وینزویلا کے سابق صدر نیکولس مادورو، جو اس وقت نیویارک کے علاقے بروکلین کے سینٹرل ڈیٹینشن سینٹر میں قید ہیں، اپنے مقدمے کا انتظار کرتے ہوئے زیادہ تر وقت مذہبی اور فلسفیانہ کتابوں کے مطالعے میں گزار رہے ہیں۔


اخبار کے مطابق مادورو کی حراست کے حالات سے واقف 6 افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق صدر نے جیل میں تعینات متعدد مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں ایک عیسائی پادری اور ایک یہودی حاخام بھی شامل ہیں قرآن پاک اور بائبل ان اہم کتابوں میں شامل ہیں جن کا مادورو جیل میں مطالعہ کر رہے ہیں۔


دوسری جانب مادورو کو امریکا میں ہزاروں ٹن کوکین اسمگل کرنے کے الزامات کا سامنا ہےاخبار نے اپنی رپورٹ میں وینزویلا کی سیاسی صورتِ حال میں آنے والی تبدیلیوں کا بھی ذکر کیا ہے امریکی افواج کے ہاتھوں مادورو کی برطرفی اور گرفتاری کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں وینزویلا میں بڑے پیمانے پر سیاسی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا، جو پہلے واشنگٹن کی مخالفت کرتا تھا، اب امریکا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، جہاں امریکی اثر و رسوخ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، نیویارک ٹائمز نے اس نئی صورتِ حال کو وینزویلا کے امریکی اثر و رسوخ کے تحت آنے والی ریاست بننے کے قریب قرار دیا ہے۔


یاد رہے کہ وینزویلا کے سابق صدر کو امریکی فوج نے ایک خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کر کے نیویارک منتقل کیا تھا جہاں وہ اس وقت قید کاٹ رہے ہیں-