بدھ، 11 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اینکر ربیعہ احسن قتل کیس: ملزم احسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور


ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے پرسرار قتل کیس میں نامزد ملزم احسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے-


ملزم کے دعوے اور واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد ملزم کے بیانات کی سچائی پر کھنا، لاشعوری ردعمل کا جائزہ لینا اور یہ طے کرنا ہوتا ہے کہ واقعہ دانستہ قتل تھا یا کوئی حادثاتی غفلت پولیس ٹیم ملزم احسن کو پولی گر ا فک ٹیسٹ کے لیے لے کر لاہور روانہ ہوگئی، جبکہ جائے وقوعہ اور پوسٹ مارٹم سے حاصل کیے گئے نمونے بھی پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔


تفتیشی ذرائع کے مطابق لاہور میں ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا پولیس نے ربیعہ احسن کے 3 موبائل فونز کا فرانزک تجزیہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،تینوں موبائل فونز پر کسی قسم کا پاس ورڈ یا لاک نہیں تھا اور ان کا ابتدائی تجزیہ مکمل کرلیا گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان ہونے والی چیٹ بھی حاصل کرلی گئی ہے، تاہم ابتدائی جائزے میں دونوں کے درمیان کسی تنازعے کے شواہد نہیں ملے۔ موبائل فونز کے ابتدائی تجزیے سے بھی کسی تنازعے کے ثبوت سامنے نہیں آئے ربیعہ احسن بطو ر صحافی اہم شخصیات سے رابطے میں رہتی تھیں۔ پولیس نے ان کی ایک وفاقی وزیر کے ساتھ ہونے والی چیٹ بھی حاصل کرلی ہے۔


ملزم کو اب لاہور سے پولی گرافک ٹیسٹ کے حتمی نتائج اور فرانزک رپورٹس آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے جن کی روشنی میں اس ہلاکت کا اصل پس منظر اور قانونی چہرہ بے نقاب ہو سکے گا۔