بلاول اور محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال

مصنف:
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں ہوئی، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد کی سیاسی حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔محسن نقوی اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کچھ دیر تک جاری رہی۔
مزید پڑھیں



