سی آئی اے اور امریکی انٹیلی جنس ادارے کی غیر خفیہ معلومات سائبر حملے میں افشا ہوگئیں،نیویارک ٹائمز کا انکشاف

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلیجنس کے دفتر کے زیر استعمال تجزیاتی نظام پر سائبر حملے کے نتیجے میں غیر خفیہ معلومات افشا ہوگئیں، تاہم حساس اور خفیہ دستاویزات محفوظ رہیں۔
’نیویارک ٹائمز‘ نے امریکی حکام اور معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سائبر حملے کا نشانہ اوپن سورس انٹیلی جنس نیٹ ورک بنا، جہاں عوامی معلومات، سوشل میڈیا مواد، سیٹلائٹ تصاویر اور تجارتی ذرائع سے خریدی گئی معلو مات جمع کرکے ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے,اس سائبر حملے میں دیگر وفاقی اداروں کی معلومات بھی افشا ہونے کا خد شہ ہے تاہم تفتیش کاروں نےتاحال حملہ کرنے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی اورنہ ہی یہ بتایا ہےکہ کون سا ڈیٹا متا ثر ہوا۔
گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ زراعت نے سائبر سیکیورٹی کے واقعے کے بعد اپنی اندرونی ایپلیکیشنز عارضی طور پر بند کردی تھیں، جبکہ ایف بی آئی کے قومی جرائم ریکارڈ مرکز کو بھی حال ہی میں ہیک کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی, امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ’اچھی بات نہیں‘ قرار دیا تھا۔
دوسری جانب امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے خفیہ نیٹ ورک کو بھی گزشتہ ہفتے کئی روز تک غیر سائبر تکنیکی خرابی کا سامنا رہا تھا۔
مزید پڑھیں




