مرکزی مسلم لیگ کا نئے صوبوں،انتظامی یونٹس کے حوالہ سے ملک گیر عوامی رائے کا مطالبہ

اوسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان فیصل ندیم نے کہا ہے کہ نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے حوالہ سے ملک گیر عوامی رائے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس ضمن میں مرکزی مسلم لیگ بھی ملک گیر قومی مجلس مشاورت کے انعقاد کا اعلان کرتی ہے،انتظامی یونٹس کے قیام کا مقصد عوامی مسائل کا حل ہوا تو حمایت کریں گے،بلاول دھمکیوں کی بجائے سندھ میں گورننس بہتر کرتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے،پاکستان میں یکساں بلدیاتی نظام اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے، پاکستان کی سیاست سے عوام مایوس، طلبا یونینز کو بحال کیا جائے
وی او۔۔۔۔۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمان کمبوہ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مرکزی مسلم لیگ طہٰ منیب بھی موجود تھے،فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ایک انتشار کی کیفیت ہے اس پر ہم قومی مجلس مشاورت شروع کرنے جارہے ہیں ،تاکہ تمام تر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ساتھ ملا کر قومی و علاقائی مسائل پر بات چیت سے حل تلاش کرنے کی طرف جایا جائے۔ لسانی گروہی علاقائی بنیادوں پر نئے انتظامی یونٹس نہیں بننے چاہئیں۔نئے صوبے بناکر اگر انہیں سیاسی خاندانوں کے حوالے کرنا ہیں تو نئے انتظامی یونٹس یا صوبوں کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔
فیصل ندیم کا مزید کہنا تھا کہ جب این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر فنڈز صوبائی حکومتوں کے کنٹرول میں رہتے ہیں تو مسائل بنتے ہیں، بلدیاتی ادارے ہمارے ملک میں قائم ہی نہیں ہیں پنجاب تک میں بلدیاتی اداروں کے قیام میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں تاکہ فنڈز کو من مانی سے اپنی پسند کے منصوبوں پر خرچ کیا جا سکے، بلدیاتی حد بندیاں سیاسی مفادات سے نکل کر کرنی چاہیں،فنڈ کی تقسیم کا ایک آئینی طریقہ کار طے کیا جائے۔ دنیا بھر میں اراکین سینیٹ و پارلیمنٹ کو فنڈز کی فراہمی ایسے نہیں ہوتی جیسے پاکستان میں سارے اختیارات ان کے ہاتھوں میں دیے ہوئے ہیں، گلی محلے اور نالیاں بنانے کے کاموں میں یہ ہمارے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی الجھے ہوئے ہوتے ہیں اور اپنے اصل کام قانون سازی سے بالکل نابلد ہوتے ہیں اور فنڈز میں خرد برد بھی ہوتی ہے۔
فیصل ندیم کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس پر پی پی پی نے اپنی اتحادی حکومت پر حملے کئے،بلاول نے حکومت پر فارم 47کا الزام لگاکر حکومت ہلادی ،بلاول نے سندھ میں نئے صوبے کی صورت میں خون ریزی کی دھمکی دی ، پیپلز پارٹی نے سندھ میں گورننس میں بہتری لائی ہوتی تو صوبوں کی تقسیم کی بحث ہی جنم نہ لیتی،ہم کہتے ہیں کہ سب کی رائے کا احترام کیا جانا چاہیے ان قومی ایشوز پر دھمکی آمیز بیانات دینا کسی طور بھی سیاسی یا جمہوری طرز عمل نہیں ہے،پنجاب میں پولیس مقابلوں میں ملزمان کو مار کر سمجھ لیا جاتا ہے کہ انصاف ہوگیا ،کیا پولیس کے ہاتھوں ملزمان کو مار دینے سے عدالتوں کے وجود کا کوئی مقصد رہ گیا ہے ،نئےانتظامی یونٹس قائم کرنے ہیں تو کریں لیکن ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ اس ایشو پر عوامی رائے لی جائے کیونکہ براہ راست عوام مسائل کا شکار ہیں
مزید پڑھیں




