ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پہ ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج


پشاور: ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا-


ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف ایف آئی آر ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے درج کرائی گئی ہے،ایف آئی آر کے متن کے مطابق ثریا بی بی نے سرکاری گاڑی واپس نہیں کی۔


دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ  ثریا بی بی لانگ مارچ کے روز سے کہاں ہیں، اس بارے میں معلوم نہیں، انہیں رکن اسمبلی بننے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑی دی گئی تھی ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر کو کئی مرتبہ فون کرکے گاڑی واپس لے جانے کا کہا گیا تاہم کوئی بھی گاڑی لینے نہیں آرہا۔