ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آن لائن اشتہارات کے ذریعے لوگوں کی ڈیوائسز ہیک کرنےکا انکشاف

India suffers heavy losses in Pakistani cyber operation, critical infrastructure destroyed | Baaghi TV

محققین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتیں آن لائن اشتہارات کے ذریعے لوگوں کی ڈیوائسز کو ہیک کر رہی ہیں۔


کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی معروف ڈیجیٹل واچ ڈاگ لیبارٹری سیٹیزن لیب اور اشتہارات کی سکیورٹی جانچنے والی امریکی فرم Confiant نے حال ہی میں ایک ہولناک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، مختلف ممالک کی حکومتیں آن لائن اشتہارات کے عالمی نیٹ ورک کا غلط استعمال کر کے عام لوگوں، صحافیوں اور سرکاری حکام کے فون اور کمپیوٹرز کو ہیک کر رہی ہیں


یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے وابستہ آن لائن حقوق کے تحقیقی ادارے سٹیزن لیب کے مطابق ویب پیجز پر دکھائے جانے والے اشتہارات کو لوگو ں کی ڈیوائسز میں ایسا نقصان دہ سافٹ ویئر انسٹال کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے جو بعد میں ان کی جاسوسی کرتا ہے, ان نقصان دہ اشتہا رات کے ذریعے صارفین کے کسی اشتہار پر کلک کیے بغیر بھی ان کی ڈیوائسز میں اسپائی ویئر (جاسوسی کرنے والا سافٹ ویئر) انسٹال کیا جا سکتا ہے ان اشتہارات کو اس انداز میں مخصوص کیا جا سکتا ہے کہ وہ بالکل مطلوبہ افراد کو دکھائی دیں۔


سٹیزن لیب نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کے اس طریقہ کار کی پہلی معلوم مثال ہے جسے انہوں نے ایڈفیکشن کا نام دیا ہے,ممکنہ طور پر اس قسم کے حملے اس سے کہیں زیادہ وسیع پیمانے پر ہو رہے ہیں انٹرنیٹ پر اشتہارات اکثر ریئل ٹائم آکشن کے ذریعے طے کیے جاتے ہیں,اس طر یقہ کار میں ویب سائٹس اشتہارات دکھانے کے لیے اپنی جگہ سب سے زیادہ بولی لگانے والے کو فروخت کرتی ہیں, یہ خودکار عمل روزانہ ار بوں مرتبہ، ایک سیکنڈ س بھی کم وقت میں انجام پاتا ہےایسا ہر بار ہوتا ہے جب کوئی صارف ایسی ویب سائٹ کھولتا ہے جہاں اشتہارات د کھا نے کے لیے جگہ موجود ہوتی ہے۔