ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذکااقدام پہلے ہی اٹھایا جانا چاہیے تھا،نوا ز شریف

Nawaz Sharif

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کو ضروری اقدام قرار دیا ہے-


اپنے ایک بیان میں میاں شریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہوچکا تھا، تاہم یہ اقدام پہلے ہی اٹھایا جانا چاہیے تھا کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی تھی، اور حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے، اس لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا جانا چاہیے تھا۔


انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ دنیا کے کس ملک میں کوئی وزیراعلیٰ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرتا ہے؟پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ 13 سال کے دوران خیبرپختو نخوا کو نقصان پہنچایا ہے، تاہم اب صوبے کے عوام تحریک انصاف کی حکومت سے آزاد ہوگئے ہیں،پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے۔