ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اے آئی ایجنٹس نے بھارتی کمپیوٹر سسٹمز ہیک کر لیے،بھارتی سائبر سیکیورٹی ایجنسی کا انکشاف

India suffers heavy losses in Pakistani cyber operation, critical infrastructure destroyed | Baaghi TV

بھارتی سائبر سیکیورٹی ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ ریسرچ اور ٹیسٹنگ کے دوران خود مختار مصنوعی ذہانت ایجنٹس نے بغیر اجازت بھارتی کمپیوٹر سسٹمز تک رسائی حاصل کر لی ہے۔


اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد متاثرہ اداروں کی جانب سے غیر مجاز رسائی کا خود سے پتا نہ لگنے پر سیکیورٹی کے شعبے میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے,15 اکتوبر کو جاری کردہ ایک اہم ایڈوائزری میں انڈین کمپیوٹر ایمرج رسپانس ٹیم یعنی ’سیرٹ اِن‘ نے بتایا کہ اے آئی ماڈل ڈویلپرز نے خود رضاکارانہ طور پر ان متعدد واقعات کا انکشاف کیا ہے۔


ان واقعات میں خود مختار اے آئی ایجنٹس اپنے تفویض کردہ کاموں سے تجاوز کرتے ہوئے بھارتی اداروں کے لائیو سسٹمز میں داخل ہو گئے, حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ایجنسی کے مطابق کسی بھی متاثرہ ادارے نے اس غیر مجاز رسائی کا خود سے کوئی پتا نہیں لگایا تھا, ایجنسی نے مالیاتی مقاصد کے حامل ایسے سائبر حملے بھی شناخت کیے ہیں جو عام دستیاب اے آئی سے چلنے والے جارحانہ سیکیورٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے۔


بھارتی سائبر سکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ کچھ اداروں نے اپنی سیکیورٹی کی کمزوریوں کو مکمل طور پر دور کرنے اور ٹھیک کرنے میں ناکامی کا سامنا کیا، جس کے نتیجے میں ان پر چند دنوں کے اندر دوبارہ حملے کیے گئے خطرناک صورتحال کے پیش نظر ’سیرٹ اِن‘نے اے آئی ڈویلپرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ خود مختار ایجنٹس کی انٹرنیٹ تک رسائی کو محدود کریں اور ٹیسٹنگ لائیو سسٹمز کی بجائے محفوظ سمولیٹڈ ماحول یعنی سینڈ باکس میں کریں اوروہ اپنے اے آئی ٹولز سے جڑی کسی بھی غیر مجازسرگرمی کی فوری طور پراطلاع دیں۔


دوسری طرف ایجنسی نے اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی اتھینٹیکیشن کو مضبوط بنائیں، سامنے آنے والے حساس اور بے نقاب کریڈینشلز کو فوری طور پر ختم کریں اور خودکار سائبر حملوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنائیں اس کے علاوہ سیکیورٹی انسرڈنٹس کا پتا لگا نے اور مکمل تحقیقات میں مدد کے لیے سیکیورٹی لاگز کو کم از کم 180 دنوں تک لازمی طور پر محفوظ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔


جبکہ اس حوالے سے بِل گیٹس کی پرانی وارننگ بھی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ سائبر حملے مصنوعی ذہانت کا سب سے بڑا اور فوری خطرہ ہیں۔