ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سلطان آف جوہر کپ 2026:پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی افتتاحی میچ میں چین کو 3-8 سے شکست

ٍ


سلطان آف جوہر کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے چین کو 3-8 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز شاندار فتح کے ساتھ کر دیا ہے۔


پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف مسلسل گولز داغ کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی میچ کے آغاز سے ہی پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور چین کی دفاعی لائن پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔


پاکستان نے میچ کے 13 ویں منٹ میں سیف اللہ کے شاندار گول کے ذریعے پہلی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد 30 ویں منٹ میں فاروق محمد نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری کو 0-2 کر دیا،دوسرے ہاف میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے چین پر اپنے حملے جاری رکھے۔


رانا ولید نے 37 ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے اسکور 0-3 کر دیا، جبکہ اس کے صرف 2 منٹ بعد یعنی 39 ویں منٹ میں حمزہ فیاض نے گول داغ کر میچ میں پاکستان کا موقع مزید مضبوط بنا دیا،میچ کے 43 ویں منٹ میں مصطفیٰ غلام نے ایک اور گول کیامیچ کے اختتامی لمحات میں حیدر عاصم نےشاندارکھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے 55 ویں اور 57 ویں منٹ میں مسلسل 2 گولز داغ کر پاکستان کی برتری کومزید مستحکم کر دیا اور ٹیم کی یکطرفہ فتح پر مہر ثبت کی۔


دوسری جانب چین کی ٹیم 3 گولز کرنے میں کامیاب ہوئی۔ چین کی جانب سے لیانگ ہاؤلن نے 2 گولز اسکور کیے، جبکہ ان کی ٹیم کا تیسرا گول وانگ یوبو نے بنایا۔جبکہ اس کے اگلے ہی منٹ یعنی 44 ویں منٹ میں عثمان محمد نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر اسکور 0-6 کر دیا۔


پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی نے چین کے خلاف شاندار فتح پر جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور کوچنگ اسٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی ہےانہوں نے امید ظاہر کی کہ جونیئر ٹیم آنے والے میچوں میں بھی اسی تسلسل اور جذبے کو برقرار رکھے گی اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرتی رہے گی۔