ہفتہ، 17 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ بہت بھیانک ہے,وزیراعظم

SCO Summit: We have to Work Together for Economic Development & Stability, Premier Sharif | Baaghi TV

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ بہت بھیانک ہے اور اس مرتبہ بھی انہوں نے خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا-


وزیراعظم شہباز شریف گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے محمود بشیر ورک کے انتقال پر اہلخانہ سے د لی تعزیت کااظہار کیا اور راشد بشیر ورک سمیت دیگر اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ مرحوم محمود بشیر ورک کی سیاست کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہر انسان نے اس دنیا سے جانا ہے، کسی نے پہلے اور کسی نے بعد میں-


وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی نامزدگی کے معاملے پر کبھی ایک لمحے کے لیے بھی کوئی دوسرا نام زیر غور نہیں آیانواز شریف کی سوچ، تجربہ اور عوام کے ساتھ وابستگی ان کی سیاسی طاقت ہے،پنجاب میں حکومتی امور کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور محنت جاری ہے، جبکہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے۔


وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری کے تحت کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی ماضی کی تاریخ انتہائی بھیانک رہی ہے اور اس جماعت نے ہر لحاظ سے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، صوبے میں گورنر راج کے مثبت نتائج سا منے آئیں گے، تحریک انصاف نے اس مرتبہ بھی خون خرابے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، تاہم حکومت نے معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔


وزیراعظم نے کہاکہ مذاکراتی کمیٹی نے دن رات بیٹھ کر معاملات کے حل کے لیے کوششیں کیں اور بات چیت کے دوران یہ طے پایا تھا کہ تحریک انصاف لانگ مارچ کی کال واپس لے گی،خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ایک سے زیادہ ملاقاتیں ہوئیں، جن میں صوبے کی ترقی اور دیگرمعاملات پر بات چیت کی گئی، سابق وزیراعلیٰ کو واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ صوبےکی ترقی کے لیے جتنے وسائل درکار ہوں گے، وفاقی حکومت فراہم کرے گی۔


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ملک کو اس چیلنج کا سامنا ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،سیاسی اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند ہو رہا ہے، جبکہ ملکی معیشت بھی آہستہ آہستہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی ایندھن کی سبسڈی سے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد مستفید ہو رہے ہیں،خلیجی جنگ کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوئے ہیں اوراس جنگ کے باعث مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے، ایسی صورتحال میں حکومت خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتی تھی، اس لیے ملکی مفاد میں ضروری فیصلے کرنا پڑے۔