جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قیمتی اراضی فراڈ کیس :پی ٹی آئی رکن اسمبلی اور بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج


گوجرانوالہ:قیمتی اراضی فراڈ کیس میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی اور بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا-


گوجرانوالہ میں 119 کنال 11 مرلے کی قیمتی اراضی کی مبینہ جعلسازی اور غیرقانونی منتقلی پر  پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ناصر چیمہ اور ان کے دو بیٹوں سمیت متعدد افراد کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔


ایف آئی آر کے مطابق کوٹ خضری میں رائس مل کی اراضی کی مبینہ جعلی دستاویزات کے ذریعے جمال ناصر چیمہ کے نام منتقل کی گئی، اراضی کا انتقال 10 فروری 2022 کو کمپنی کے نام کی تبدیلی کی منظوری سے پہلے درج کیا گیا، جبکہ انکوائری میں کمپنی کے شیئرز کی منتقلی میں بھی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔


ایف آئی آر  میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقدمہ قتل کے الزام میں جیل میں قید اختر شہزاد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں سیاسی اثر و رسوخ سے وراثتی جائیداد ہتھیانے کا الزام عائد کیا گیا ہے, مقدمے میں جمال ناصر چیمہ، بلال ناصر چیمہ اورمحکمہ مال کے افسران بھی نامزد ہیں۔