ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

چین کے پہلے بحری اسٹیلتھ جنگی ڈرون کی آزمائشی پرواز مکمل


چین نے اپنے پہلے بحری اسٹیلتھ ڈرون جی جے 21 کی بڑے جنگی بحری پلیٹ فارم پر پہلی کامیاب پرواز اور لینڈنگ کا تجربہ مکمل کر لیا-


میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے بحری جنگی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے پہلے اسٹیلتھ جاسوس و حملہ آور ڈرون ’جی جے 21‘کی ٹائپ 076 ایمفیبیئس اسالٹ شپ ’سیچو ان‘ پر پہلی مرتبہ ٹیک آف اور لینڈنگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے،جس کے بعد چینی بحریہ کو بڑے بحر ی جنگی جہازوں سے فکسڈ ونگ اسٹیلتھ ڈرونز آپریٹ کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔


چینی بحریہ کے ذرائع کے مطابق یہ کامیابی چین کے ایمفیبیئس اسالٹ بحری جہازوں کی تیاری اور جدید بحری جنگی صلاحیتوں کی ترقی میں ایک اور اہم پیشرفت ہے،اس سے چینی بحریہ نے بڑے بحری جنگی پلیٹ فارمز سے فکسڈ ونگ اسٹیلتھ بغیر پائلٹ طیارے آپریٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔


چینی بحریہ کے مطابق جی جے 21 چین کا پہلا بحری اسٹیلتھ جاسوسی اور حملہ آور صلاحیتوں کا حامل مربوط ڈرون ہے، جس نے حال ہی میں ملک کے پہلے ٹائپ 076 ایمفیبیئس اسالٹ شپ ’سیچوان‘ پر اپنی پہلی ٹیک آف اور لینڈنگ کی آزمائش مکمل کی۔


اس کامیابی کو چین کی بحری دفاعی ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے بڑے بحری پلیٹ فارمز پر جدید اسٹیلتھ ڈرونز کی عملی تعیناتی اور آپریشنل استعمال کی راہ ہموار ہوگی۔


چینی بحریہ کے ذرائع کے مطابق سیچوان نے نومبر 2025 میں اپنی پہلی سمندری آزمائشوں کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے جہاز مختلف بحری ٹیسٹوں کے مراحل سے مسلسل گزر رہا ہے،آزمائشی سرگرمیوں کے دوران جہاز پر نصب مختلف آلات اور نظاموں کی جانچ اور تکنیکی خامیوں کی دوری کا عمل منصوبہ بندی کےمطابق آگے بڑھایا گیا جہاز نے مختلف آلات کی ڈیبگنگ اور مجموعی آپریشنل استحکام سے متعلق آزمائشیں کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔


سیچوان، جس کا ہل نمبر 51 ہے، چین کا اپنی مقامی صلاحیتوں سے ڈیزائن اور تیار کردہ پہلا ٹائپ 076 ایمفیبیئس اسالٹ شپ ہے۔ اسے 27 دسمبر 2024 کو لانچ کیا گیا تھا، جبکہ اس کا نام جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان کے نام پر رکھا گیا ہے۔


یہ جدید بحری جہاز مکمل لوڈ کی حالت میں 40,000 ٹن سے زیادہ وزنی ہے اور اسے جدید بحری جنگی ضروریات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔سیچوان کی نمایاں خصوصیات میں دہرے جزیرہ نما سپر اسٹرکچر کے ساتھ جہاز کی پوری لمبائی پر محیط فلائٹ ڈیک شامل ہے، جو مختلف اقسام کے فضائی پلیٹ فارمز کی آپریشنل سرگرمیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


اس بحری جہاز میں خودکار لینڈنگ گائیڈنس سسٹم، مربوط برقی توانائی کا نظام، الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹ اور اریسٹر ٹیکنالوجی جیسی جدید سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں، ان ٹیکنالوجیز کی بدولت جہاز کو فکسڈ ونگ بغیر پائلٹ فضائی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ایمفیبیئس فوجی سازوسامان کی نقل و حمل اور آپریشنز کے لیے تیار کیا گیا ہے۔