غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بند کرنے کا عمل شروع

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال اور کینسل شدہ سم کارڈز پر چلنے والے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا ہے۔
پی ٹی اے حکام نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ان موبائل نمبرز کے کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کو روکنا ہے، جو اب اپنے اصل صارف کے استعمال یا ملکیت میں نہیں رہے ہیں اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس سے منسلک موبائل نمبرز کی تصدیق کریں اور یقینی بنائیں کہ ان کے اکاؤنٹس ایسے نمبرز پر رجسٹرڈ ہوں جو فعال اور ان کے اپنے استعمال میں ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال سمز کے نمبرز ٹیلی کام کمپنیاں مستقبل میں دوسرے صارفین کو جاری کرسکتی ہیں، جس سے پرانے صارف کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک غیر مجاز رسائی اور غلط استعمال کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے,جن صارفین نے اپنا موبائل نمبر تبدیل کرلیا ہے، انہیں واٹس ایپ کا ’Change Number‘ فیچر استعمال کرکے اپنا اکاؤنٹ نئے فعال نمبر پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں




