ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلوچستان میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹر نوکری سے برطرف

uf97do2_doctor-generic-unsplash_625x300_16_May_23

بلوچستان حکومت نے محکمہ صحت میں مصنوعی ذہانت پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرانے کے بعد مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، جس کے بعد برطرف ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہوگئی ہے۔


’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ محکمہ صحت میں مصنوعی ذہانت پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرایا ہے، جس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ مسلسل غیر حاضر رہنے والے مزید 72 ڈاکٹروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، جس کے بعد برطرف کیے گئے ملازمین کی مجموعی تعداد 200 ہوگئی ہے۔


سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب تک حاضری اور نظم و ضبط کے قواعد کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے مجموعی طور پر 41 کروڑ روپے کی کٹوتیاں کی جا چکی ہیں،حاضری اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 11 ہزار ملازمین سے وضاحت طلب کی گئی ہے، جبکہ مزید 800 سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی جاری ہے۔


https://x.com/PakSarfrazbugti/status/2116402186460787142?a=8FoNsVTPT1jW7HGdUPA&s=20


وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں اور حکومت کسی کو گھر بیٹھ کر تنخواہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دے گی,محکمہ صحت میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے حاضری کی نگرانی کے نظام کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔