اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کاالگ الگ طبی معائنہ

مصنف:
اڈیالہ جیل میں پمزاسپتال کی میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان اور ڈاکٹر محمد علی شامل تھے،ڈاکٹروں کے ہمراہ پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا میڈیکل ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ فالو اپ کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کچھ ضروری ٹیسٹ کیےگئے۔
میڈیکل ٹیم طبی معائنےکے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی،طبی معائنے کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی ہوئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔


