فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے سری لنکا کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں سینچری اسکور کی جس کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 4 ہزار رنز مکمل کرلیے۔
36 سالہ فخر زمان نے یہ سنگ میل اپنے کیریئر کے 97ویں ایک روزہ میچ میں عبور کیا اور پاکستان کی جانب سے 4 ہزار رنز بنانے والے 16ویں بیٹر بن گئےسری لنکا کیخلاف فیصلہ کن مقابلےمیں فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتےہوئے صرف 84 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی،انہوں نے 99 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 127 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس کے بعد وہ بولڈ ہوگئے یہ فخر زمان کے ایک روزہ کیریئر کی 12ویں سینچری تھی، جبکہ ہدف کے تعاقب میں انہوں نے چوتھی مرتبہ 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔
قومی ٹیم کے اوپنر اب تک 97 ایک روزہ میچوں کی 96 اننگز میں مجموعی طور پر 4016 رنز بنا چکے ہیں ان کے کیریئر میں 12 سینچر یاں اور 20 نصف سینچریاں شامل ہیں، پاکستان کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں انضمام الحق پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ محمد یوسف دوسرے اور سعید انور تیسرے نمبر پر موجود ہیں,شاہد آفریدی چوتھے، شعیب ملک 5ویں، جاوید میانداد چھٹے، یونس خان 7ویں، سلیم ملک 8ویں، بابر اعظم 9ویں اور محمد حفیظ 10ویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں




