Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شریک پائلٹ انتہا پسند نظریات کا حامل تھا، امریکی اخبار کا دعویٰ

مصنف:

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دورانِ پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنے والا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند نظریات کا حامل تھا، جس کے باعث عمان نے اس پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔


اخبار کے مطابق اماراتی ایئرلائن نے عمان کی جانب سے پابندی کے باوجود اس پائلٹ کو ملازمت دی اور اسے اسرائیل جیسے حساس روٹ پر بھی تعینات کیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عمانی شہری ملازمت کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات منتقل ہونے سے قبل شام بھی گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر وہ انتہا پسندانہ نظریات سے متاثر ہوا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور شریک پائلٹ انتہا پسندانہ اسلامی نظریات کی بنیاد پر شدت پسندی کا شکار ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کسی دوسرے فریق کے ملوث ہونے کے امکان کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


واضح رہے کہ 30 ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں شریک پائلٹ نے مبینہ طور پر کپتان پر چاقو سے حملہ کیا تھا، جس کے بعد طیارے نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ سعودی حکام نے بعد ازاں ملزم کو متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیا، جہاں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں