اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جی 24 کی چیئرمین شپ ملنے پر وزیراعظم کی وزارت خزانہ کی ٹیم کو مبارکباد


وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کو بین الحکومتی گروپ آف ٹوئنٹی فور (جی 24) کی چیئرمین شپ ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اہم سفارتی سنگِ میل قرار دیا ہے-


وزیراعظم نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزارت خزانہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت، مؤثر سفارت کاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا,انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے دوران پاکستان نے مؤثر کردار ادا کیا اور ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی قیادت میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے کوششیں کیں-


وزیراعظم کے مطابق جی 24 کی چیئرمین شپ پاکستان کو عالمی مالیاتی نظام میں ضروری اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے منصفانہ مالی معاونت اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے پائیدار ترقی کے مواقع کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔