اتوار، 1 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گلگت بلتستان میں آج یومِ آزادی ، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری


گلگت بلتستان میں آج یکم نومبر کو یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے,جبکہ  آئی ایس پی آر نے یوم آزادیِ گلگت بلتستان کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہ ’’شانِ پاکستان، گلگت بلتستان‘‘ ریلیز کر دیا ہے-


خطے کے عوام 1947 میں ڈوگرہ راج سے آزادی کے لیے کی گئی تاریخی جدوجہد کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے اپنی وا بستگی اور قومی شناخت کا اظہار بھی کر رہے ہیں گلگت بلتستان کےغیورعوام یکم نومبر1947کو پاکستان سے الحاق اور ڈوگرا راج کے خاتمہ کیلئے جنگ آزادی میں سرخرو ہوئے تھے۔


گلگت اسکاوٹس اور مقامی جانبازوں نےہندوستان کیخلاف دلیری اور پوری قوت سے مقابلہ کیا اور پاکستانی پرچم لہرایا، ایک سال کی جہدوجہد کے بعد 14 اگست1948 کو بلتستان کو بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرا لیا گیا۔


دوسری جانب آئی ایس پی آر نے یوم آزادیِ گلگت بلتستان کی مناسبت سے خصوصی ملی نغمہ ’’شانِ پاکستان، گلگت بلتستان‘‘ ریلیز کر دیاگلگت بلتستان کے نامور شاعر ذیشان مہدی کا خوبصورت کلام، گلوکار جے جے علی شینا کی پُراثر آواز میں پیش کیا گیا-


ملی نغمہ گلگت بلتستان کے عوام کی پاکستان سے عقیدت، قومی تشخص اور گہری دلی وابستگی کا عکاس ہے جس میں گلگت بلتستان کی تاریخی جدوجہد اور پاکستان سے جڑے فخر و اعزاز کے جذبات اجاگر کیے گئے ہیں۔


https://x.com/faseehijaz1/status/2116777689386537419?a=5pu9HySNLsgBqBkA9p8&s=20