خیبرپختونخوا میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کا آغاز

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت پورے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے-
ذرئع کے مطابق آپریشن کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ ناکہ بندیاں قائم کر دی ہیں ذرائع کے مطا بق غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث افراد کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ افغان مہاجرین کے پاکستانی رشتہ داروں کو بھی اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
پشاور میں اس کارروائی کے لیے 120 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان ٹیموں میں خیبر پختونخوا پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری (FC)، ایف آئی اے (FIA) اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکار شامل ہیں،آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے پشاور کو پانچ مختلف سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
تقریباً 50 ٹیمیں مختلف بازاروں میں چھاپے ماریں گی جبکہ 70 سے زائد ٹیمیں سٹی، کینٹ، رنگ روڈ اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں کریک ڈاؤن کریں گی، مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو مانیٹر کرنے اور تیز کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کر دیے گئے ہیں





