اوکاڑہ،اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 بھٹے مسمار
نوجوان ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں تعلیم کے حصول کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے: سماجی کارکن محمد ارشاد
اوکاڑہ (ملک ظفر) معروف سماجی کارکن محمد ارشاد نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا روشن مستقبل ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول اور کردار سازی پر مرکوز کرنی چاہیے۔ تعلیم ہی وہ بنیادی ذریعہ ہے جس کے ذریعے نوجوان نہ صرف اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں کامیابی کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر، مثبت سوچ، محنت اور نظم و ضبط بھی انتہائی ضروری ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنا قیمتی وقت غیر ضروری سرگرمیوں میں ضائع کرنے کے بجائے مطالعہ، تحقیق اور مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں۔
سماجی کارکن محمد ارشاد نے مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں معاشرے کا ذمہ دار اور باصلاحیت شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری نوجوان نسل تعلیم یافتہ، باشعور اور باکردار ہو گی تو پاکستان ترقی، خوشحالی اور استحکام کی منزل حاصل کر سکے گا۔
اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)انسداد سموگ پالیسی کی خلاف ورزی پر محکمہ ماحولیات کا اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 بھٹے مسمار، 3 انڈسٹریل یونٹس کے خلاف مقدمات درج، 7 کو نوٹسز جاری، اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد سموگ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے محکمہ ماحولیات کی جانب سے اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد جہاں تاب اختر کی زیر نگرانی ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد جہاں تاب اختر کی زیر نگرانی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2 اینٹوں کے بھٹے مسمار کر دیے جبکہ 3 انڈسٹریل یونٹس کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔ اس کے علاوہ 7 انڈسٹریل یونٹس کو خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد جہاں تاب اختر نے کہا کہ انسداد سموگ پالیسی کی خلاف ورزی اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تمام بھٹہ مالکان اور صنعتی یونٹس کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کار کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں




