منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

crude-oiloil-770×433

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوگیا۔


رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 17 سینٹ، یعنی 0.15 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 110.03 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ اس سے قبل کاروباری سیشن کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث برینٹ کی قیمت میں 3 ڈالرسےزیادہ کمی ہوئی تھی،دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 1.68 ڈالر یعنی 1.66 فیصد بڑھ کر 103.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ 


واضح رہے کہ حوثیوں نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے سعودی عرب میں توانائی، ہوائی اڈوں اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ینبع میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب، شیبہ آئل فیلڈ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا ایئرپورٹ شامل ہیں۔


سعودی حکام نے فوری طور پر ان حملوں کے دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔