میجروجاہت وحید شہید آبائی شہرلاہورمیں سپردِ خاک

مصنف:
بلوچستان پسنی میں دفاعِ وطن کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجروجاہت وحید شہید آبائی شہرلاہورمیں سپردِ خاک کر دیئے گئے
میجروجاہت وحید شہید کی نمازِجنازہ بحریہ ٹاؤن لاہورمیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی،قومی پرچم میں لپٹے شہیدمیجروجاہت وحید کے جسدِ خاکی کوپاک فوج کے چاق وچوبند دستے کی جانب سےسلامی پیش کی گئی،نمازجنازہ میں گورنر پنجاب، کور کمانڈر لاہور،سینئرصوبائی وزراء،سول وملٹری افسران اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،میجروجاحت وحید شہید کے پسماندگان میں والدہ، بیوہ اور ایک معصوم بیٹی شامل ہے،میجروجاہت وحید شہید نے18 اکتوبر کو گوادر کے علاقے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا تھا
مزید پڑھیں





