سہ ملکی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
ہے-
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے-
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ پہلےمیچ میں بیٹنگ کی، اب بھی بڑا ٹوٹل کرنےکی کوشش کریں گےشاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انگلینڈ آج ٹورنامنٹ میں اپنی مہم شروع کر رہا ہے سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہیں۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان آغا، حارث رؤف اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم ہیری بروک کی قیادت میں میدان میں اتر رہی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ 5 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ نے 4 جبکہ پاکستان نے ایک میچ جیتا ہے، آج کے مقابلے میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ برقرار رکھنے جبکہ انگلینڈ فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کرے گا۔
مزید پڑھیں





